پاکستان آج ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا

پاکستان 12 ستمبر کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء کا 23واں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ ایس سی او وزارتی اجلاس میں خطے میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی۔وزارتی اجلاس کی تیاری 10اور 11ستمبر کو وزارت تجارت نے مکمل کی۔

اجلاس میں ایس سی او ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئینگے۔

وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے۔ایس سی او وزراء خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے۔