شمالی وزیرستان : میر علی ہسپتال میں ٹیکنیشن نے بچے کا نازک عضو کاٹ دیا

شمالی وزیرستان کے میر علی ہسپتال میں ٹیکنیشن نے بچے کا نازک عضو کاٹ دیا۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر ( ڈی ایچ او) ڈاکٹر معراج وزیر کے مطابق واقعہ 20 روز قبل کا ہے تاہم مجھے دو دن قبل اطلاع ملی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یوسف کریم نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کے والد نے اسسٹنٹ کمشنر میر علی کو واقعے سے متعلق شکایت کی تھی۔