آئینی ترامیم، حکومت چاہتی ہے سپریم کورٹ اپنا کام بھی نہ کرے:تجزیہ کار

جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال سپریم کورٹ کے حکم پر یا اسپیکر کے خط کے مطابق الیکشن ایکٹ پر، الیکشن کمیشن کو کس چیز پر عملدرآمد کرنا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ریما عمر نے کہاکہ حکومت جو آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے اس سے لگتا ہے حکومت چاہتی ہے سپریم کورٹ اپنا کام بھی نہ کرے،ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے درمیان نہیں پھنسا ہوا بلکہ بحرانوں کا ذمہ دار ہے.

محمل سرفراز نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اتحادی سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کا پی ٹی آئی کے حق میں غیرمعمولی جھکاؤ ہے،شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ ترمیم کا واضح مقصد مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بے اثر کیا جائے تاکہ اس پر عملدرآمد نہ ہو۔