اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر آگے کارروائی بڑھائیں گے، دستاویز سے قبل عدالت نوٹس جاری نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ پرویز الہیٰ کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری پر عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا لکھا ہے، ملتے ہی پیش کردیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں چوہدری پرویز الہٰی 25 جون 2012ء سے 16 مارچ 2013ء تک ڈپٹی وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔