آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، پاکستان، ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے امور پر عالمی سطح پر چین کی حمایت کرتا رہے گا۔

چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ، گورنر خیبرپختونخوا، امریکی سفیر ، برطانوی ہائی کمشنراور دیگر سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں، تقریب کے موقع پر صدر اور وزیراعظم نے چینی سفیر کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔

چین کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندرسے گہری ہے، سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے، چین نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا ہے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی وژنری قیادت میں چین ترقی کی منازل عبور کررہا ہے، چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور معاشی میدان میں ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی وژنری قیادت میں چین ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔

تقریب سے خطاب میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی ہے۔

تقریب میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وہ چین کےعوام کو مبارک باد دیتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہيں، صوبے کے پرکشش ماحول، منافع بخش شعبے سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد، تعاون اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔