ڈپٹی کمشنر لاہور نے PTIکے جلسے سے قبل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پاکستان تحریکِ انصاف کے لاہور میں منعقدہ جلسے سے قبل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اسلام آباد جلسے کو بھی مدِ نظر رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور جلسہ کرنے یا نہ کرنے ک فیصلہ کریں گے۔