پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ربیکا خان کے نئے فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے
پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، کنٹینٹ کری ایٹر و فیشن ماڈل ربیکا خان کے نئے فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر اس وقت خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
ربیکا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے، ان نئی تصاویر اور ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ میں ڈھیر سارے غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔
تصاویر اور ویڈیو میں ربیکا خان کو ناصرف ایک پارک میں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ وہ غباروں کے ذریعے فضا میں بھی اُڑتی نظر آ رہی ہیں۔
ربیکا خان کے اس فوٹو سیشن سے کچھ بی ٹی ایس (عکس بندی کے دوران کے مناظر) بھی سامنے آئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ربیکا خان کرین کی مدد سے ہوا میں تیر رہی ہیں۔
اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ربیکا خان نے لکھا ہے کہ گُڈ بائے نائینٹیز، ہیلو ٹوئنٹیز۔
یاد رہے کہ ربیکا خان کی عمر 2023ء میں 19 سال تھی، ٹک ٹاکر جَلد ہی 20 سال کی ہونے والی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی پسندیدہ یوٹیوبر و ٹک ٹاکر کے اس نئے فوٹو سیشن کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شاید ربیکا خان نے یہ اپنی سالگرہ کا ’پری برتھ ڈے‘ فوٹو سیشن کروایا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ربیکا خان اپنے ہر خصوصی دن کے لیے متعدد ایونٹس منعقد کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ربیکا خان نے رواں سال اپنی منگنی اور منگیتر کی سالگرہ کے لیے بھی کئی روز قبل ہی ایونٹس کی شکل میں جشن کا آغاز کر دیا تھا۔