کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ طور پر کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری اور چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے فقیرہ گوٹھ میں گاڑی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔