دادو: خاتون کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوا، برہمانی قبیلے کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

صوبۂ سندھ کے ضلع دادو میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف برہمانی قبیلے کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

برہمانی قبیلے کی جانب سے دھرنا انڈس ہائی وے برڑا نہر کے قریب دیا گیا ہے۔

احتجاج کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یاد رہے کہ 6 دن قبل زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کسی بے گناہ پر مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔

پولیس کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے کو تیار ہے مگر ورثاء تھانے آنے کو تیار نہیں۔