پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کرکے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا۔
وہ رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم بھی گئےاور اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔
ان کو اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، زور دیا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔
اس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں محسن نقوی کا کہنا تھا احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے تاہم کسی کو بھی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آرہے ہیں، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نا کریں، اسلام آباد کے شہریوں سے تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا ہماری جتنی بھی فورس ہے سب غیر مسلح ہے، ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے کارکنان کو منشتر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔