روہت شرما کے بیٹ کا زنگ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نہ اتر سکا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بیٹ کا زنگ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نہ اتر سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورۂ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی۔

رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، وہ 2015ء کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت میں موجود ان کے مداحوں کو تشویش لاحق ہے۔

ادھر پاکستانی شائقینِ کرکٹ اس حوالے سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔

بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔