بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے:لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے قومی جرگہ قائم کیا جائے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سمندر سے ٹرالر مافیا کا خاتمہ کر کے مقامی ماہی گیروں کو تحفظ دیا جائے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت اسلام آباد، گوادر، کوئٹہ اور کراچی کو موٹروے لنک بنایا جائے۔