بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔

ایف آئی اے کے گواہ قیصر محمود پر بانی پی ٹی ائی کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔

مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے۔