پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں:سینیٹر فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ہدف ایک تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جائے، اب یہ حکومت کو چلنے دیں گے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ سرکار کی ضمانتی ہے، یہ ساری ترامیم میں ان کے ساتھ رہے، ان میں سے کوئی جیل نہیں گیا، خوش ہیں بانئ پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سزا والے دن ان کو پریشانی اور افسوس ہوا، کوئی احتجاج کیا گیا، ان لوگوں کو ڈرامہ کرنا ہے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کے پی میں آدھے سے زیادہ ان کی لیڈر شپ موجود ہے، دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔