کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سراء اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں:سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کر دیے۔

عدالتِ عالیہ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سراء اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سراء، مرد، خواتین اور بچے ناصرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔

عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔