انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔

مغربی خبر رساں ایجنسی نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

آئی سی سی نے امریکا کی جانب سے پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گا۔