پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی

راولپنڈی میں پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق آریا محلے میں 15 سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

لڑکا پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوا ، زاہد کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد کے سراورمنہ پرگہری چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔