ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے لئے مختص آفس پر اپنے نام کی تختی لگالی

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے لئے مختص آفس پر اپنے نام کی تختی لگالی.

ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل آفس پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان کے نام کی تختی لگانے پر لاء افسران ناراض ہیں ، جبکہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان کو چند لاء افسران کی آشیر باد بھی حاصل ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان کو ریگولر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی تک محض آفس کے دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،

یہ آفس ماضی میں صرف ریگولر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے لئے مختص رہا ہےاور قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی اس آفس کو بطور احترام استعمال نہیں کرتے ،ذرائع کے مطابق بلیغ الزمان ایڈوکیٹ جنرل آفس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ملنے پر ایڈوکیٹ جنرل آفس پر اپنے نام کی تختی لگا کر اس آفس کو استمال نہیں کرسکتے ،،بلیغ الزمان نے ایڈوکیٹ جنرل آفس پر اپنے نام کی تختی لگا کر ، وہاں قیام کرکے اچھی روایت نہیں ڈالی.