سندھ ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جناح ہسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وفاق نے 25 سالوں کے لیے پورا جناح ہسپتال سندھ حکومت کے حوالے کردیا، ہسپتال اور یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کے لیے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارہ وفاق کا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔