پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں نہیں جاؤں گا، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے۔
شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ مجھے اسٹیج پر تقرریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے۔