اُمید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا:وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اُمید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔

ترکیہ پاکستان کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کے 24 مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تقریب میں شرکت کی۔

اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کو خوش آمدید کہا۔

صدر اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ایئر فورس نے فلائی پاسٹ کر کے مہمان ان کو سلامی دی جبکہ دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔

وزیرِ اعظم نے ترک صدر سے اپنی کابینہ کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ترک صدر سے مصافحہ کیا۔