سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ویڈیو میں دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں، جبکہ کچھ نے تو انہیں شادی کا مشورہ بھی دیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے 2024ء میں اپنے وائرل گانے ’بدوبدی‘ سے شہرت حاصل کی تھی، جس نے 1 ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کیے تھے۔
کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا، اس کے باوجود چاہت فتح علی خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور وہ عالمی سطح پر بھی مشہور ہو گئے۔