بھارت: گاڑی کی بس سے ٹکر،10 یاتری ہلاک اور 19 افراد زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 یاتری ہلاک اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار یاتری مہا کمبھ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔