پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ناراض کر کٹ شائقین کےدلچسپ تبصرے

چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ناراض کر کٹ شائقین نے دلچسپ تبصرے کئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اربوں روپے سے اسٹیڈیمز بنانے والے اچھی ٹیم بھی بنادیتے، ایک صارف نے لکھا کہ ملک کے لئے کھیلوں اپنے لئے نہیں۔

بعض نے کہا کہ بھارت کو ہرادوں ہم ٹرافی جیت جائیں گے، ایک نے لکھا کہ دل چھوٹا نہ کرو محنت سے آگے جیتو۔

ایک نے کہا کہ تین قومی کر کٹ سیریز سے اصل تیاری پاکستان کی نہیں نیوزی لینڈ کی ہوئی۔