ایف آئی اےکی 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 انسانی اسمگلرز گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین سے گرفتار کیا گیا ہے۔

2 ملزمان نےشہریوں کو موریطانیہ بھجوایا تھا، اُن متاثرہ افراد نے موریطانیہ سے واپس پہنچنے پر اِن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔

2 ملزمان نے شہریوں کو جرمنی بھجوانے کے لیے 36 لاکھ روپے لیےتھے۔