معروف میزبان ندا یاسر نے خوش حال گھرانے سے متعلق تفصیل سے بات کی ہے۔
سابقہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں خواتین کو اپنا خیال، دیکھ بھال اور خوشیوں کو اہمیت دینے کا مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے ایک بار معروف سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے اپنے ایک ڈرامے کی آفر کی، ان دنوں میں اپنا خیال رکھنا چھوڑ چکی تھی، میرا وزن زیادہ تھا، بال اور جِلد خراب تھی، میں نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ کر مکمل توجہ اپنے خاندان پر مرکوز کی ہوئی تھی۔
ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ مجھے روبینہ اشرف نے یہ بات سمجھائی کہ جب تک میں خود خوش نہیں رہوں گی اور اپنا خیال نہیں رکھوں گی، میرے گھر کے افراد خوش نہیں رہ سکتے۔
اداکارہ نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، گھر کا محور ایک عورت ہے، جب تک گھر کی عورت خوش نہیں رہے گی، گھر کے افراد بھی خوش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو خاتون خوش ہو گی، اپنی زندگی جیے گی، اس کے گھر والے بھی خوش رہیں گے اور اپنی زندگی سے محظوظ ہوں گے۔