مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر پابندی لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، سب کو دل کی بات کہنے کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان میں ریاست کو برباد کرنے والوں کو اعلیٰ مقام دیا جاتا ہے، حالانکہ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
شیخو پورہ کےگاؤں کدلتھی موڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2017ء میں میاں نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نوازشریف کونااہل کرانے کے بعد ایک بت تراش کر اسےآسمان پر چڑھا دیا گیا، جو ملک کوترقی کی راہ پر چلانےکی کوشش کرتا ہے، اسے یہاں نشان عبرت بنادیا جاتا ہے۔