پاکستان کو بھارت سے شکست پر سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔
بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کے مداح شدید مایوس ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں پر طنز کے نشتر چلا دیے اور مختلف میمز بنا ڈالیں۔
سوشل میڈیا پر مختلف میمز کے ذریعے شائقینِ کرکٹ غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ کھیل کا 5، 6 اوور کے بعد ہی پتہ چل گیا تھا۔
ایک خاتون نے پوسٹ لگائی ہے کہ ان سب کو ٹیم سے نکالیں اور کہیں کہ پہلے جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو اور پھر نئی ٹیم بنائیں۔
ایک صارف نے شکست پر لکھا ہے کہ ’حد ہے یار‘۔
شائقین نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کا جوش ہی نہیں تھا، مقابلہ کر کے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا۔
ایک اور صارف نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بُری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔