ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صبح میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ٹھنڈی ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔