پنجاب: پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا

محکمۂ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق کر دی، جس کے بعد کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے مینوئل لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا ہے۔

محکمۂ داخلہ نے 2016ء میں بھی مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا۔

دسمبر 2020ء تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کرا سکے تھے، ایسے شہریوں کے پاس اب بھی ہتھیار اور منسوخ شدہ کتابچے موجود ہیں۔