صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے:مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور رولز کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو جرمانے عائد ہوئے اور مقدمات درج ہوئے ہیں۔