پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد
ممبئی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یا بیٹی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پریانکا اور نک جونس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن ابھی تک پریانکا یا نک کے گھر والوں نے بچے کی جنس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پریانکا چوپڑا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی زندگی کے اس خاص وقت میں ان کی رازداری کا خیال رکھا جائے کیونکہ اس وقت وہ اور نک جونس اپنے خاندان پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی اداکارہ کترینہ کیف، نیہا دھوپیا، ہماقریشی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اب سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان نارمل ہوتا جارہا ہے۔ پریانکا چوپڑا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور، پریتی زنٹا بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔