لاہور پولیس نے سندھ پولیس کو مطلوب دہشت گردی اور اقدام قتل کے ملزم کو لاہور کے علاقے باٹا پور سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن فورس نے بتایا ہے کہ اہلکاروں نے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ آغا فارم شکارپور میں مقدمہ درج ہے۔
ایس پی ڈولفن فورس نے بتایا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنےکے لیے 3 سال سے لاہور میں روپوش تھا۔
ایس پی ڈولفن فورس کے مطابق ملزم کے بارے میں سندھ پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔