ڈپٹی کمشنر بنوں نے بتایا ہے کہ بنوں دھماکےمیں 12شہداء کے اہلِ خانہ کو فی کس 10 لاکھ روپےکےچیک دیےگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد شہید اور 41 زخمی ہوئے تھے۔
عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے، معمولی زخمی کو 50 ہزار روپے کےچیک دیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں 50 گھر متاثر ہوئے تھے جنہیں معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔