پیف کے اشتراک طلبہ کو ایوارڈ دینے کا اعلان

سٹی 42: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ادارہ تعلیم و آگہی کے اشتراک سے طلبہ کو ایوارڈ دینے کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ادارہ تعلیم و آگہی کے اشتراک سے طلبہ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دس سے اٹھارہ سال کی عمر کے طلبہ میں ینگ آتھر ایوارڈ دیا جائے گا۔ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ 31 جنوری تک اپنی تحریریں جمع کرا سکتے ہیں ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق تحریری مقابلے کو انگریزی اور اردو کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں حصہ لینے کیلئے طلبہ کو 1500 الفاظ سے لیکر 3300 الفاظ تک تحریر کرنا ہوں گے۔ جبکہ مقابلوں کی تفصیلات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔