پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بال رنگیں احتیاط سے – بالوں کی بلیچنگ
بالوں کو رنگنے کا رواج دور قدیم سے چلا آ رہا ہے۔آج بھی خواتین اپنے بالوں کو رنگنے کیلئے مختلف ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں۔کچھ عرصے سے بالوں کو قسم قسم کے رنگ دینا بھی خاصا مقبول ہوتا جا رہا ہے۔پہلے صرف بال،رنگنے کا تصور اسی وقت کا تھا کہ جب بال سفید ہونے لگتے تھے ،لیکن اب بطور فیشن بھی اسے رنگنے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ساتھ ہی اسے رنگنے کے لئے مہندی کے علاوہ بھی دیگر مختلف رنگوں کی مدد لی جانے لگی ہے کیونکہ موجودہ دور میں کالی مہندی اور خضاب کی جگہ مختلف ہیئر کلرز نے لے لی ہے۔
مہندی سے بال رنگنا انتہائی بے ضرر اور سائیڈ افیکٹس سے پاک طریقہ تھا۔لیکن مصنوعی ہیئر کلرز چونکہ بہت سے کیمیکلز کی باہمی آمیزش سے تیار ہوتے ہیں لہٰذا ان سے جلد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہیئر کلر استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔استعمال سے پہلے جان لیں کہ یہ آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔
اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تھوڑا سا کلر اپنے ہاتھ کی جلد پر لگائیں،20 منٹ بعد دھو کر دیکھیں کہ آپ کی اسکن پر سرخ دھبے تو نہیں پڑ گئے۔اگر آپ کو الرجی محسوس ہو تو وہ کلر استعمال نہ کریں۔اپنے بالوں کے رنگ کی مناسبت سے ہیئر کلر کا انتخاب کریں ۔بالوں کے عام طور پر دو قدرتی رنگ ہوتے ہیں۔سیاہ اور بھورا،باقی تمام رنگ انہی سے نکلے ہیں۔ان دو رنگوں کی مناسبت سے بہت سے شیڈز کے ہیئر کلرز بازار میں دستیاب ہیں۔
بال رنگنے سے پہلے آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کے بالوں کا اصل رنگ کیا ہے۔پھر اسی کی مناسبت سے ہیئر کلر کا انتخاب کریں تاکہ آپ کے بالوں کا رنگ قدرتی دکھائی دے۔
بالوں کو رنگنے کے دوران ہاتھ،کان اور گردن پر اس کے نشانات رہ جاتے ہیں۔اس سے بچنے کے لئے ہاتھوں پر،کانوں کے اطراف اور گردن پر کولڈ کریم لگا لیں۔اس سے آپ کی جلد نشانات سے محفوظ رہے گی۔
پیسٹ بنانے کے بعد اسے لگانے میں تاخیر نہ کریں ورنہ اس کی تاثیر بدلنے لگتی ہے۔آمیزہ تیار کرکے فوراً لگانا شروع کر دیں اور لگاتے وقت درمیان میں وقفہ نہ کریں۔بالوں کو رنگنے کے بعد 7 یا 8 مرتبہ نیم گرم پانی سے دھوئیں۔ہیئر کلر کو کبھی بھی پلکوں اور بھوؤں پر استعمال نہ کریں۔اگر آپ کی پلکیں اور بھویں سفید ہو رہی ہیں تو اسے کاسمیٹکس کے استعمال سے چھپانے کی کوشش کریں۔
بعض اوقات ہمارے بالوں کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ انہیں خود سے رنگنے میں خاصے وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہمیں اس کے لئے کسی پروفیشنل کی مدد لینا پڑتی ہے۔اگر ان کو رنگنے کا عمل صحیح سے نہ کیا جائے،تو بعض اوقات اس کے نتائج برعکس نکلتے ہیں۔یہ امر اس وقت اور بھی زیادہ توجہ طلب ہوتا ہے،جب آپ کسی ہلکے رنگ کا انتخاب کر رہے ہوں۔