پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کررہا ہے، ترجمان ن لیگ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، اور عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج شہبازشریف کی پیشی تھی، یہ تماشہ ساڑھے 3 سال سے جاری ہے، عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے، انہیں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، اور پھر صاف پانی کیس میں نامزد تمام افراد بری ہوگئے، لیگی صدر بیرون ملک عدالتوں سے بھی سرخرو ہوئے، لندن کی عدالتوں نے بھی انہیں بے گناہ قرار دیا۔
لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے بغض میں ہر ادارہ استعمال کیا، وہ اداروں کو شہباز شریف کے خلاف کیس بنانے کی ہدایت کرتے رہے، حکومتی اداروں کا غلط استعمال کیا گیا، ہر الزام ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے لگایا گیا، آج شہبازشریف کے خلاف کاغذ لہرانے والے شہزاد اکبر کہاں گئے، جس نے اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنی تھی، آج ان کے کرائے کے ترجمان پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الزام لگاتے ہیں، انہوں نے پی آئی ڈی میں نہیں عدالتوں میں کرپشن ثابت کرنی تھی، اب اسحاق ڈار کا اقبالی بیان لے آئے ہیں، ایف آئی اے کو کہتی ہوں کہ ان کی ملازم نہ بنے، اور دوسرے وزرا بھی شہزاد اکبر سے سبق حاصل کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے بہروپیے اور ٹاؤٹ ملک پر مسلط ہیں، آج یہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے، پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔