اسلام آباد یونائیٹڈ کے انجرڈ کپتان شاداب خان کی آج دستیابی فٹنس کلیئرنس سے مشروط

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس 7 میں لاہور قلندرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے انجرڈ کپتان شاداب خان کی دستیابی کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 میں سے 4 میچ جیتے ہیں جب کہ فارم اور فٹنس مسائل سے دوچار ٹیم کے انجرڈ کپتان شاداب خان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب رحمان اللہ گرباز اور اعظم خان زبردست فارم میں ہیں، آصف علی فنشر کا رول نہیں نبھا پارہے،دانش عزیز اور مبصر خان پہلے میچ کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے،فہیم اشرف اور لیام ڈاسن کی آل راؤنڈ کارکردگی بھی اہم ہو گی، پیسر وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں، محمد موسیٰ کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی،ظاہر خان بھی دباؤ کا شکار ہوں گے۔