پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ڈاکٹر مراد راس نےتعلیم کے شوقین خواجہ سراؤں کو خوشخبری سنادی
جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی فیشن ڈیزائنرز و معروف شوبز شخصیت حسن شہریار یاسین ایچ ایس وائے سے اہم ملاقات ، ملاقات سکول کھانہ پروگرام، ٹرانس ایجوکیشن، اور طلبا کو فنی تربیت فراہم کرنے کے فروغ کے حوالے منعقد کی گئی۔
ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ ایچ ایس وائے نے تمام زیر گفتگو منصوبوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملتان میں کامیابی سے انعقاد کے بعد بہت جلد لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے لئے سکول کھولنے جا رہے ہیں، ماضی میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
Met with @HSYCOUTUREKING regarding our various initiatives in School Education Department. We specially talked about our School Meal program, Trans Education & new upcoming Skills Program. His positive energy towards education & concerns regarding our students are a rare find. pic.twitter.com/NYQsQhod1p
— Murad Raas (@DrMuradPTI) February 19, 2022
مراد راس نے کہا کہ سکول کھانہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے مخیر حضرات ہمارے بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے سکول کھانہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،سکول کھانہ پروگرام کے پرائمری سطح پر آغاز کی بدولت طلبا کی صحت میں 77 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
جن سکولوں میں سکول کھانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہاں طلبا کی حاضری میں 33 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سکول کھانہ پروگرام کو صوبے بھر کے تمام پرائمری سکولوں تک لے جانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔