پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
دورہ پاکستان؛ کینگروز ڈرا سیریز کوبھی فتح سمجھیں گے
لاہور: کینگروز پاکستان میں ڈرا سیریز کوبھی فتح سمجھیں گے۔
ایک انٹرویو میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز مشکل ہوگی، ہمارے لیے اس وقت اہم بات یہ ہے کہ ہم جیتیں، اگر ہمیں نمبر ون رہنا ہے تو برصغیر میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی جس کا آغاز پاکستان سے ہونا ہے،ضروری نہیں نتیجہ2-1 ہی ہو، کوئی میچ ڈرا کرنے کیلیے بھی سخت مقابلہ کرنا ہوگا، مشکل کنڈیشنز میں سیریز برابر کرنا بھی جیت کے مترادف ہوگا، ہم نہیں جانتے کہ پاکستان میں کنڈیشنز کے حوالے سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر میں ٹیسٹ میچز یا تو بہت تیزی سے کھیلے جاتے ہیں یا بہت سلو، ایک یونٹ کی شکل میں ہم نے بیرون ملک زیادہ سیریز نہیں کھیلیں مگر مجھے امید ہے کہ طویل دن میں ہم کھیل پر کنٹرول پانے میں کامیاب ہوں گے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی مشقت کیلیے تیار رہنا پڑتا ہے، میں خود بھی اپنی فٹنس کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ طویل اسپیل کرسکوں،دیگر بولرز نے بھی نیٹ میں معمول سے زیادہ بولنگ کرتے ہوئے اچھی تیاری کرلی، امید ہے کہ یہ ہوم ورک ہمارے کام آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہمیں اسپن اور ریورس سوئنگ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ اچھا رن ریٹ بھی برقرار رکھناہوگا،جتنی بہتر مزاحمت اتنی ہی کارکردگی بہتر ہوگی،ہمیں ذرا مختلف انداز میں سوچتے ہوئے بہادری سے فیصلے کرنا ہوں گے،چیلنج بہت مشکل مگر میں اس کیلیے تیار اور پْرجوش ہوں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت میں 2004کی سیریز اپنے نام کرنے کے بعدایشیا میں28میں سے صرف 5میچز جیتے ہیں، ان میں سے بھی 3فتوحات بنگلا دیش میں تھیں۔