پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
مریم نواز کا کردار ادا کرنے کیلئے گورے ہونے کا انجیکشن لگوالوں گی، صنم سعید
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی۔
اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئے۔ میزبان نے صنم سعید سے ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار ’’کشف‘‘ کے حوالے سے سوال پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا نہیں۔
صنم سعید نے شو میں کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ صنم سعید سے سوال پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے۔
اداکارہ صنم سعید نے فلم ’’کیک‘‘ کو ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔
جب میزبان نے ان سے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔ میزبان نے اپنے سوال کو مزید بڑھاتے ہوئے پوچھا کیا آپ پھر سے یہی دعا کریں گی تو صنم سعید نے کہا جو اس ملک کے لیے اچھا ثابت ہوگا میں اس کے وزیراعظم بننے کی دعا کروں گی۔
اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی۔ میزبان نے اداکارہ سے پوچھا اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟
اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی۔ اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجیکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجیکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔