پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سحری کیلئے کونسی غذائیں فائدے مند ہیں ؟جانئے
ویب ڈیسک:رمضان المبارک میں ہمیں سحروافطار کیلئے بہترین غذا کا انتخاب کرناچاہیے تاکہ ہماری صحت پر برے اثرات مرتب نہ ہوں۔
سحری میں ہمیں زیادہ چکنائی والی غذا سے پرہیز کرنا چاہیےبلکہ جن میں پروٹین، مفید کولیسٹرول اور کاربوہائیڈریٹس موجود ہو اور چکنائی بالکل نہ ہو انکا استعمال کرنا چاہیے۔
سحری کھانا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور باعث برکت بھی مانی جاتی ہے جو صحت کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے لیکن سحری میں بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئیے ورنہ معدے کے مختلف مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سحری میں گندم یا جئی کی روٹی ایک سے دو عدد، دودھ ایک کپ اور کسی بھی قسم کا سالن یا آملیٹ جو اولیو آئل میں بنا ہو کھائیں۔دودھ اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے گوشت کے برابر ہے اور ہر عمر کے لوگوں کے لئے یکساں مفید بھی ہے۔اس کے علاوہ انڈا اور گندم کی روٹی دن بھر کے لئے پروٹین اور کاربوئیڈریٹس فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
سحری میں پھلوں کا استعمال بھی لازمی ہے،فائبر سے بھرپور پھل اور اجناس جیسے کیلے، سیب وغیرہ بھی دیر تک پیٹ کو بھرے رکھتے ہیں اور قبض سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں، تاہم ان کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہئیے ورنہ پیاس زیادہ لگتی ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ پانی والی غذائیں اور مشروبات وغیرہ بھی سحری کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں جبکہ چائے پینے سے گریز کرنا چاہئیے۔صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرنے سے انسان کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی سمیت کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔