پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر امتحانات ملتوی کرنے جبکہ اسلام آباد کی بیشتر جامعات نے بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی تعلیمی بورڈ نے 25 اور 26 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر نے کا اعلان کردیا۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امتحانات ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیے گئے جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا‘۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کی بیشتر جامعات نے بھی سیاسی صورت حال کے پیش نظر یونیورسٹیز کو بند رکھنے کا اعلان کیا جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔
علاوہ ازیں قائد اعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹرنیشنل اورنیوٹیک یونیورسٹی کو بھی کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی
دوسری جانب برٹش کونسل نے بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ منسوخ ہونے والے پرچوں میں کیمبرج آئی جی سی ایس ای بزنس سٹڈیز، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس لیول لاء، سائیکالوجی، کیمبرج آئی جی سی ایس ای ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی، کیمبرج انٹرنیشنل اے لیول میتھ اور او لیول بزنس سٹڈیز کے پرچے شامل ہیں۔
تاہم برٹش کونسل نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں کل کی تاریخ میں ہونے والا امتحان معمول کے مطابق ہوگا۔ چھبیس مئی اور بعد کے امتحانی پرچے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق ہونگے۔ امن و امان کی صورتحال میں طلباء اور عملے کے تحفظ کے لئے امتحان منسوخ کیا گیا ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
دوسری جانب راولپنڈی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا گیا، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر نے بتایا کہ تین اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز اپ ٹو مارک کرنے اور ادویات اور خون کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور سول اسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔