پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے
کراچی / لاہور / پشاور: جماعت اسلامی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کے خلاف ملک گیریوم احتجاج کے سلسلے میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، مینگورہ، سوات، بونیر، چارسدہ، چترال، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، لنڈی کوتل، فیصل آباد، سرگودھا ،مردان، صوابی، کرک سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے مرکزی و ضلعی قیادت نے خطاب کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پربجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور،آئی ایم ایف کی معاشی دہشتگردی نامنظور،آئی ایم ایف کی غلامی نا منظور کے نعرے درج تھے۔
اس سلسلے میں سراج الحق نے بونیر،امیر العظیم اور ذکر اللہ مجاہد نے لاہور، حافظ نعیم الرحمان نے کراچی، عتیق الرحمان نے پشاور،جاوید قصوری نے سیالکوٹ،لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات میں بڑے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا،گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہر ے کی قیادت مظہر اقبال رندھاوا ، سینئر رہنما حافظ حمید الدین اعوان نے کی۔
سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحادی حکومت پی ٹی آئی کے دیے گئے زخموں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے ،عوام کو مرہم کی امید دلائی اور نمک پاشی شروع کر دی گئی، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک 75 سالوں سے آئی ایم ایف کی معاشی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔
انہں نے کہا کہ ہرحکومت میں عوام کے لیے پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کا عذاب یکساں ہے، وزیراعظم کا ہر گھرانے کو دو ہزار روپے دینے کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے، عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا، حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کو خوشحال بنانے کے جو بیانیے دے رہے ہیں،وہ سفید جھوٹ ہے۔