پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
صارفین اب واٹس ایپ میسج کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ آسان طریقہ جانیے
دُنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی نیا فیچر متعارف کروائے گی جس کے ذریعے صارفین کے پاس پیغامات بھیجنے کے بعد بھی ان میں ترمیم کرنے کا اختیار ہوگا۔
واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسجز کو صرف حذف کیا جاسکتا ہے، اس میں ترمیم نہیں کی جاسکتی لیکن نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم بھی کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق ’واٹس ایپ نے پیغام بھیجنے کے طریقے میں کچھ بڑی تبدیلیاں کیں، پیغامات پر ردّعمل کا فیچر جاری کرنے کے بعد، واٹس ایپ اب صارفین کو پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کا اختیار دے گا۔‘
واٹس ایپ نے مبینہ طور پر پانچ سال قبل اس فیچر پر کام کرنا شروع کیا تھا لیکن ٹوئٹر پر اس کی اطلاع کے فوراً بعد اسے مسترد کر دیا گیا۔ تاہم، بالآخر، پانچ سال کے وقفے کے بعد، واٹس ایپ نے ایک بار پھر ترمیم کے فیچر پر کام کرنے پر غور کیا ہے۔
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ’میسجز ایڈٹ فیچر‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جو فی الحال تیار کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر میں پیغامات کو کاپی اور فارورڈ کرنے کے آپشنز کے ساتھ ساتھ صارفین کو ایڈٹ کا آپشن بھی ملے گا۔
ترمیم کے بٹن کو منتخب کرنے پر، آپ اپنے پیغام کو بھیجنے کے بعد بھی ٹائپنگ کی غلطی کو درست کر سکتے ہیں۔ موجودہ سیٹ اپ صرف صارفین کو پیغام کو حذف کرنے کی اجازت دیتا ہے۔چونکہ یہ فیچر تیار ہورہا ہے، اس لیے اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ یہ فیچر مستحکم اپ ڈیٹ کے لیے کب تیار ہو گا لیکن واٹس ایپ جلد ہی اسے مزید بیٹا صارفین کے لیے رول آؤٹ کر سکتا ہے۔