پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
خصوصی بچوں کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام
خصوصی بچوں کی بحالی کیلئے گھر گھر سروے مہم کا آغاز، صوبیہ آصف( ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ،نشتر ٹاؤن) نے اہلِ علاقہ اور والدین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری( سپیشل ایجوکیشن ) اور ڈی جی (سپیشل ایجوکیشن) کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سپیشل ایجوکیشن) لاہور طاہر حسین غازی کی خصوصی ہدایت پر صوبیہ آصف (ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ،نشتر ٹاﺅن لاہور) نے سٹاف کے ہمراہ سکول نہ جانے والے معذور بچے اور بچیوں کے کوائف اکٹھے کرنے کیلئے گھر گھر سروے مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔
صوبیہ آصف نے اہلِ علاقہ، والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے گردونواح میں موجود خصوصی بچوں جو ذہنی پسماندہ ،جسمانی معذوری ،متاثرہ سماعت اورمتاثرہ بصارت سے محروم ہوں ان کے کوائف خصوصی تعلیمی اداروں میں جمع کروائیں تاکہ کوئی بھی خصوصی بچہ تعلیم اور حکومت ِ پنجاب کی طرف سے دی گئی سہولیات سے محروم نہ رہ سکے۔سروے مہم کا مقصد معذور افراد کی بحالی اُن کیلئے سہولیات، اور مزید نئے اداروں کا قیام عمل میں لانا ہے۔
سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات:
مفت تعلیم ، مفت پک اینڈ ڈراپ سروس، 800 روپے ماہانہ وظیفہ ، مفت یونیفارم ، مفت میڈیکل چیک اپ ، مفت ماہرِ نفسیات کی خدمات، مفت سپیچ تھراپی جیسی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ صوبیہ آصف کا کہنا ہے کہ سروے مہم کے دوران ہمارے نمائندگان سے بھرپور تعاون کریں کیونکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا نہایت اہم حصہ ہیں ان کی بحالی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بہت ضروری ہے ۔