پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس لائنز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی کرکٹر کے پی پولیس کی وردی پہن کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز بھی لگائے گئے۔ قومی کھلاڑی نے پولیس وردی میں سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں ۔ مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے ۔ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادرپولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تعریف ہے ، شاہین شاہ آفریدی ہمارا فخر اور اسٹار ہیں۔
انسپکٹر جنرل کے پی پولیس معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے 6 ماہ کے دوران پولیس کے 54 آفیسرز اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ۔ شاہین شاہ آفریدی کے سفیر منتخب ہونے سے خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی اور شاہین شاہ کرکٹ کے میدان میں چھکے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پولیس کی کامیابیوں اور خدمات میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔