پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مزید افراد انتقال کر گئے اور 182 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 779 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک دن کے بعد ہی 2.24 سے بڑھ کر 3.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1233 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 74 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 6 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
ایبٹ آباد میں 41 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 کیسز مثبت آئے اور شرح 4.88 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 10 ہزار 253 ٹیسٹوں میں سے 496 مثبت آئے اور شرح 4.84 فی صد ریکارڈکی گئی جب کہ مردان میں مجموعی طور پر 220کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 7 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 3.18 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے 1584 ٹیسٹوں میں سے 47 کیسز کا مثبت اندراج ہوا جب کہ شرح 2.97 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 213 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 کیسز مثبت آئے اور شرح 2.82 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 398 ٹیسٹوں میں سے 11 مثبت آئے اور شرح 2.76 فی صد رہی۔
گلگت میں کُل 118 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 کیسز مثبت آئے اور شرح 2.54 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 227 کیسز میں سے 5 مثبت آئے اور شرح 2.20 فی صد ریکارڈ ہوئی۔صوابی میں 62 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 1 کیس مثبت آیا اور شرح 1.61 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
ملتان میں 384 ٹیسٹوں میں سے 5 کیسز مثبت آئے اور شرح 1.30 ریکارڈ کی گئی جب کہ راولپنڈی میں 932 ٹیسٹ کیے گئے اور 10 کیسز مثبت آنے سے شرح 1.07 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں کیے گئے 280 ٹیسٹوں میں سے 3 کیسز مثبت آنے پر شرح 1.07 ریکارڈ کی گئی۔