پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین مہم کا آغاز کل سے ہوگا
حکومتِ پاکستان کی جانب سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے والدین سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو 19ستمبر سے شروع ہونے والی کورونا سے بچاؤ مہم میں کورونا کی ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی زیرِ صدارت اجلاس میں 19 ستمبر سے شروع ہونی والی کورونا سے بچاؤ مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران 5 سے 11 سال تک کی عمر کے 9 لاکھ 36 ہزار بچوں اور بچیوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جائے گی، اس سلسلے میں 1400 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں، اس ضمن میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے۔
اُنہوں نے والدین سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ بچوں کو کورونا کی وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے تمام اسپتالوں، بنیادی مراکزِ صحت، الائیڈ ہاسپٹلرز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں مفت لگائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حال ہی میں ہونے والی بارش سے ڈینگی کی وباء مزید پھیل سکتی ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔