پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وزیر داخلہ کا دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کا اعتراف
اسلام آباد: ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا، جواب میں وزیر داخلہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی وجوہات مقامی دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیر داخلہ نے دہشتگردی کے واقعات میں مجموعی لحاظ سے اضافے کا اعتراف کیا۔
جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا ہے، رواں برس ابتک دہشت گردی کے 514 واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس میں سے 307 واقعات صرف خیبرپختونخوا میں پیش آئے۔
وزیر داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 189 سندھ میں 12 اسلام آباد 3 پنجاب میں دہشتگردی کے 3 واقعات ہوئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کی وجوہات مقامی دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی ہے اور ساتھ ہی ساتھ سرحد پار دہشتگرد تنظیموں کو کارروائیوں کی آزادی حاصل ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں کوشش کر رہی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ علاقے ان کے قبضے میں ہوں اور اس کوشش کو عملی جامہ پہنانے کےلیے دہشتگرد تنظیموں نے امریکی انخلا کے بعد ترک شدہ جدید ہتھیار حاصل کر لیے ہیں۔
انہوں نے تحریری جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ اس میں رات کی تاریکی میں دور تک نشانہ بنانے والے ہتھیار بھی شامل ہیں، اسی وجہ سے دہشتگردوں کو کارروائیاں بڑھانے کا موقع مل گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کی مشترکہ کارروائیوں کیلئے چھوٹی تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اور سرحد سے متصل علاقوں میں دہشگرد تنظیمیں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں۔